راولپنڈی ۔ 29 اگست (اے پی پی) آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے مہمند اور اورکزئی ایجنسیوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لے لیا جس میں خودکش جیکیٹس، بارودی سرنگوں،ہینڈ گرنیڈز، راکٹس شامل ہیں۔ منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیوں نے مہمند ایجنسی کے علاقہ پلندرہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے …
آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی مہمند اور اورکزئی ایجنسیوں میں کارروائیاں،بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لے لیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 29 اگست (اے پی پی) آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے مہمند اور اورکزئی ایجنسیوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لے لیا جس میں خودکش جیکیٹس، بارودی سرنگوں،ہینڈ گرنیڈز، راکٹس شامل ہیں۔ منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیوں نے مہمند ایجنسی کے علاقہ پلندرہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کے دوران خودکش جیکیٹس، بارودی سرنگوں،ہینڈ گرنیڈز، راکٹس، ڈیٹو نیٹرز،بڑی تعداد میں اسلحہ اورمواصلاتی آلات برآمد کر لیا، اسی طرح آپریشن ردالفساد کے تحت اورکزئی ایجنسی میں آپریشن کے دوران6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،ان کے قبضہ سے مارٹر اور راکٹس سمیت بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔








