راولپنڈی ۔ 26 اگست (اے پی پی) آپریشن ردالفساد کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بلوچستان میں سمانی، ڈیرہ بگٹی، دشت اور کلیری ڈھل کے علاقوں میں کارروائیوں میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈیز، دستی بم اور راکٹ برآمد کرلیے گئے جبکہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بھی ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن کیے اور ان کارروائیوں میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا …
آپریشن ردالفساد کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈیز، دستی بم اور راکٹ برآمد ، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 26 اگست (اے پی پی) آپریشن ردالفساد کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بلوچستان میں سمانی، ڈیرہ بگٹی، دشت اور کلیری ڈھل کے علاقوں میں کارروائیوں میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈیز، دستی بم اور راکٹ برآمد کرلیے گئے جبکہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بھی ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن کیے اور ان کارروائیوں میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ہفتہ کوآئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت بلوچستان میں سمانی، ڈیرہ بگٹی، دشت اور کلیری ڈھل کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈیز، دستی بم اور راکٹ برآمد کرلیے گئے جب کہ دہشت گردوں کی کمین گاہوں سے ڈیٹونیٹرز اور جدید مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بھی ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن کیے اور ان کارروائیوں میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔








