آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک افواج کی موثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں،پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا۔شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی …
آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک افواج کی موثر جوابی کارروائیاں جاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔11مارچ (اے پی پی):آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک افواج کی موثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں،پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا۔شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی سے بزدل افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پاک فوج نے افغان طالبان کے زیر قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL-9 ہیوی گرینیڈ لانچرز قبضے میں لے لیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے شوال، شمالی وزیرستان سے ملحقہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی پوسٹ کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طاقتور جوابی کارروائیاں بھارتی پراکسی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاگنے پر مجبور کر رہی ہیں، آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔








