اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):آپریشن غضب للحق کے دوران 6 مارچ 2026ء سہ پہر 4 بجے تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک اور 755 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی 237 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں پر …
آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک، 755 سے زائد زخمی ہوگئے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا آپریشن ”غضب للحق“ کے حوالے سے بیان
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):آپریشن غضب للحق کے دوران 6 مارچ 2026ء سہ پہر 4 بجے تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک اور 755 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے جمعہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کی 237 چیک پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔ اسی طرح 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز (توپیں) تباہ کی گئیں۔ افغانستان بھر میں 62 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔









