اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل بین الاقوامی تنظیم برائے اعلیٰ آڈٹ ادارے انٹوسائے (INTOSAI) کی ایگزیکٹو کونسل کے 27 اکتوبر سے یکم نومبر تک شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ہاشم رضا آڈیٹر جنرل کے ہمراہ اس سرکاری دورے پر موجود ہیں۔یہ اجلاس 25ویں بین الاقوامی کانگریس آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز (INCOSAI-25) سے قبل منعقد …
آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل کی مصر میں اینٹوسائے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاسوں میں نمائندگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل بین الاقوامی تنظیم برائے اعلیٰ آڈٹ ادارے انٹوسائے (INTOSAI) کی ایگزیکٹو کونسل کے 27 اکتوبر سے یکم نومبر تک شرم الشیخ میں ہونے والے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ہاشم رضا آڈیٹر جنرل کے ہمراہ اس سرکاری دورے پر موجود ہیں۔یہ اجلاس 25ویں بین الاقوامی کانگریس آف سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز (INCOSAI-25) سے قبل منعقد کئے جا رہے ہیں جس کا باضابطہ افتتاح بدھ کو مصر کے صدر نے کیا۔
تقریب کی میزبانی مصر کی اکائونٹیبلٹی اسٹیٹ اتھارٹی (اے ایس اے ) کر رہی ہے۔اجلاسوں کے دوران آڈیٹر جنرل مقبول احمد گوندل گورننس اور آڈٹ سے متعلق اہم ایجنڈا امور پر ہونے والی مشاورت میں حصہ لے رہے ہیں اور سرکاری شعبے میں شفافیت، احتساب اور پیشہ وارانہ مہارت کو فروغ دینے کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں۔
دورے کے دوران آڈیٹر جنرل نے ترکیہ کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جبکہ انہوں نے بیلاروس کے ساتھ 2026 کے ایکشن پلان پر بھی دستخط کئے۔انہوں نے امریکہ، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، جاپان، قازقستان، آذربائیجان اور ایران کے سپریم آڈٹ اداروں اور گورنمنٹ اکائونٹیبلٹی آفسز کے سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔اس کے علاوہ آڈیٹر جنرل نے INTOSAI کی پروفیشنل سٹینڈرڈز کمیٹی، کیپیسٹی بلڈنگ کمیٹی اور نالج شیئرنگ کمیٹی کے اجلاسوں میں بھی شرکت کی۔انہوں نے رکن ممالک، چین، جنوبی کوریا، سعودی عرب، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے لگائے گئے نمائش سٹالز کا بھی دورہ کیا تاکہ آڈٹ کے شعبے میں تعاون اور مہارت کے تبادلے کے مواقع تلاش کئے جا سکیں۔








