آڈیٹر جنرل کا دفتر حکومتی اداروں میں احتساب اور مالی شفافیت کو قائم رکھنے کے لئے موثر اور کلیدی کردار ادا کرتا ہے،صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل کا دفتر ملک کا اہم ادارہ ہے جو حکومتی اداروں میں احتساب اور مالی شفافیت کو قائم رکھنے کے لئے موثر اور کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اور ملکی خزانے کے ضیاع اور اس میں کسی بھی طرح کی مالی بے ضابطگی کو روکتا ہے۔ صدرنے ان …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل کا دفتر ملک کا اہم ادارہ ہے جو حکومتی اداروں میں احتساب اور مالی شفافیت کو قائم رکھنے کے لئے موثر اور کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اور ملکی خزانے کے ضیاع اور اس میں کسی بھی طرح کی مالی بے ضابطگی کو روکتا ہے۔ صدرنے ان خیالات کا اظہار ڈائر یکٹر جنرل آڈٹ آزاد کشمیر رانا حسن سے بات چیت کرتے ہوئے کےاہے۔ جنہوں نے آج ایوان صدر مظفرآباد میں صدر گرامی سے ملاقات کی اور راٹھوعہ ہرام پل اور عباس میڈیکل انسٹیوٹ مظفرآباد کے شعبہ ایمرجنسی اور حادثات سے متعلق آڈٹ رپورٹ بھی صدر کو پیش کی ۔ صدرگرامی کو راٹھوعہ ہر ام پل سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ڈی۔ جی۔ آڈٹ نے بتایا کہ اِس منصوبے کی تکمیل میں زیادہ وقت اور لاگت آرہی ہے اور رپورٹ میں یہ سفارش کی گئی ہے کہ ایسے منصوبہ جات کی موثر منصوبہ بندی کی جانی چاہیے تا کہ ان کی تکمیل میں تاخیر سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں