آکسفورڈ اے کیو اے کاپاکستان میں تین نئے لازمی نصاب متعارف

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):برطانیہ کے امتحانی بورڈ آکسفورڈ اے کیو اے نے تین اہم مضامین انٹرنیشنل جی سی ایس ای اسلامیات، انٹرنیشنل جی سی ایس ای پاکستان اسٹڈیز اور انٹرنیشنل جی سی ایس ای اُردو متعارف کروائے ہیں، یہ ایک اہم پیش رفت ہے جو پاکستانی طلبہ کو جدید اور اُن کی ضروریات کے مطابق تعلیمی نصاب فراہم کرے گی تاکہ وہ انٹرنیشنل جی سی ایس ای کے امتحانات …

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):برطانیہ کے امتحانی بورڈ آکسفورڈ اے کیو اے نے تین اہم مضامین انٹرنیشنل جی سی ایس ای اسلامیات، انٹرنیشنل جی سی ایس ای پاکستان اسٹڈیز اور انٹرنیشنل جی سی ایس ای اُردو متعارف کروائے ہیں، یہ ایک اہم پیش رفت ہے جو پاکستانی طلبہ کو جدید اور اُن کی ضروریات کے مطابق تعلیمی نصاب فراہم کرے گی تاکہ وہ انٹرنیشنل جی سی ایس ای کے امتحانات کی تیاری کر سکیں۔آکسفورڈ اے کیو اے دراصل آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اور اے کیو اے (برطانیہ کا سب سے بڑا امتحانی بورڈ) کی شراکت داری ہے۔

یہ ادارہ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں سے تسلیم شدہ امتحانات فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد مساوات، شمولیت اور معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستان کی نئی نسل مقامی اور عالمی سطح پر کامیابی حاصل کر سکے۔آکسفورڈ اے کیو اے کے عالمی معیار کے مطابق یہ مضامین پاکستان کی تاریخ، جغرافیہ، اسلامی تعلیمات اور اردو زبان و ادب کی گہرائی کا احاطہ کرتے ہیں۔ یہ نصاب جدید انداز میں ترتیب دیا گیا ہے تاکہ طلبہ تحقیقی سوچ، قیادت اور عملی صلاحیتوں کو پروان چڑھا سکیں۔آکسفورڈ اے کیو اے کا بنیادی اصول یہ ہے کہ تعلیمی جانچ سادہ زبان اور مقامی ثقافتی تناظر کے مطابق ہو تاکہ ہر طالب علم کو یکساں کامیابی کا موقع ملے اور اساتذہ و طلبہ دونوں کا بھلا ہو۔

اس موقع پر آکسفورڈ اے کیو اے پاکستان کی ڈائریکٹر سلمیٰ عادل نے کہا کہ "اُردو، اسلامیات اور پاکستان اسٹڈیز کا نصاب آکسفورڈ اے کیو اے کے فریم ورک کے تحت لانا پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس سے طلبہ اپنی ثقافت اور ورثے سے جُڑے رہتے ہوئے عالمی سطح کے تسلیم شدہ تعلیمی سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔اردو کے ماہر استاد اور مصنف ڈاکٹر فیض الدین احمد نے کہاکہ اردو کو سمجھنا اور اس زبان کی خوبصورتی کو محسوس کرنا دونوں الگ پہلو ہیں۔ آکسفورڈ اے کیو اے کا انٹرنیشنل جی سی ایس ای اُردو نصاب اس زبان کی باریکیوں اور عملی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔

مزید خبریں