آ ئی سی سی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے سرکاری طور پر منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کی فہرست جاری کر دی

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):آ ئی سی سی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے سرکاری طور پر منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کی فہرست جاری کر دی۔یہ میگا ایونٹ رواں سال7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس میں20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔آئی سی سی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شائقین کو جعلی ٹکٹس اور غیر معتبر فروخت …

لاہور۔7جنوری (اے پی پی):آ ئی سی سی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے سرکاری طور پر منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کی فہرست جاری کر دی۔یہ میگا ایونٹ رواں سال7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس میں20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔آئی سی سی کے مطابق اس اقدام کا مقصد شائقین کو جعلی ٹکٹس اور غیر معتبر فروخت کنندگان سے محفوظ رکھنا اور انہیں مستند میچ ٹکٹس تک یقینی رسائی فراہم کرنا ہے۔ٹورنامنٹ بھارت اور سری لنکا کے سات شہروں کے آٹھ نمایاں اسٹیڈیمز میں منعقد ہوگا،جن میں بھارت کے شہروں احمد آباد، چنئی، کولکتہ، ممبئی اور نئی دہلی جبکہ سری لنکا کے کولمبو اور کینڈی شامل ہیں۔

شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف آئی سی سی سے منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے ہی آفیشل ٹریول اور ٹور پیکجز خریدیں جن میں تصدیق شدہ میچ ٹکٹس کے ساتھ قابل اعتماد سفری سہولیات بھی شامل ہوں گی۔آئی سی سی کے مطابق یہ پیکجز شائقین کو ورلڈ کپ کے دوران ایک محفوظ اور سہل تجربہ فراہم کریں گے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 کے لیے منظور شدہ ٹریول ایجنٹس میں آئی سی سی ٹریول اینڈ ٹورز، ایٹکن اسپینس، بھارت آرمی ٹریول، کرک بسٹر یو ایس اے، کٹنگ ایج، ڈریم سیٹ گو، فینیٹک اسپورٹس اور اسپورٹی ٹرپ شامل ہیں۔

ان ایجنٹس کی مکمل تفصیلات اور ویب سائٹس آئی سی سی ٹریول اینڈ ٹورز کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔آئی سی سی جو دنیا بھر میں کرکٹ کا عالمی انتظامی ادارہ ہے،110 رکن ممالک کی نمائندگی کرتا ہے اور مردوں و خواتین کے کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت بڑے عالمی ایونٹس کا انعقاد کرتا ہے۔آئی سی سی نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ میں ضابطہ اخلاق اور میچ آفیشلز کی تقرری کا ذمہ دار ہے بلکہ اپنے اینٹی کرپشن یونٹ کے ذریعے کھیل کو بدعنوانی سے پاک رکھنے اور ترقیاتی شعبے کے تحت دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔