ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنا رتنے کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنا رتنے نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ دونوں معزز شخصیات نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سری …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنا رتنے نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ دونوں معزز شخصیات نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے دو طرفہ پیشہ وارانہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔ ائیر چیف نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو پاکستان کی جانب سے تکنیکی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔