ایڈیلیڈ ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے کہا ہے کہ کینگروز کے ہاتھوں ایشز سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شکست کے باوجود کھلاڑی حوصلہ نہ ہاریں، ابھی سیریز کے دفاع کی امید باقی ہے اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو اگلے میچز میں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ آسٹریلیا کو رواں ایشز سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے لیکن …
ابتدائی دو ٹیسٹ ہارنے سے کھلاڑی دلبرداشتہ نہ ہوں، ایشز سیریز ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے اگلے میچز میں ڈٹ کر کینگروز کا مقابلہ کریں، انگلش کوچ

مزید خبریں
ایڈیلیڈ ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے کہا ہے کہ کینگروز کے ہاتھوں ایشز سیریز کے ابتدائی دو میچز میں شکست کے باوجود کھلاڑی حوصلہ نہ ہاریں، ابھی سیریز کے دفاع کی امید باقی ہے اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو اگلے میچز میں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ آسٹریلیا کو رواں ایشز سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے لیکن انگلش ٹیم کے پاس متواتر شکستوں کے باوجود سیریز کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کا موقع باقی ہے، سیریز کے دفاع کیلئے انگلینڈ کو دو ٹیسٹ میچز میں کامیابیاں اور ایک ٹیسٹ ڈرا کرنا پڑے گا۔








