ابوظہبی میں امریکی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے نے اعلان کیا ہے کہ خطے کی سکیورٹی صورتحال کے باعث 13 سے 15 جولائی (موجودہ ہفتے کے پیر، منگل اور بدھ) کے دوران تمام قونصلر خدمات منسوخ کر دی گئی ہیں
ابوظہبی میں امریکی سفارت خانے اور دبئی میں امریکی قونصل خانے نے خدمات عارضی طور پر معطل کر دیں

مزید خبریں
دبئی ۔14جولائی (اے پی پی):ابوظہبی میں امریکی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے نے اعلان کیا ہے کہ خطے کی سکیورٹی صورتحال کے باعث 13 سے 15 جولائی (موجودہ ہفتے کے پیر، منگل اور بدھ) کے دوران تمام قونصلر خدمات منسوخ کر دی گئی ہیں۔بی بی سی کے مطابق اعلان میں کہا گیا ہے کہ ان تاریخوں کے دوران جن شہریوں کو ملاقات کا وقت دیا گیا تھا، وہ نہ آئیں اور نئے وقت سے انھیں بعد میں آگاہ کر دیا جائے گا۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ چند دنوں کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان فوجی کشیدگی میں شدت آئی ہے۔







