سعودی وزارت داخلہ نے ان غیر ملکیوں پر سخت جرمانے عائد کرنے کی توثیق کی ہے جو ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک کے اراضی سے روانگی میں تاخیر کرتے ہیں۔
ویزا خاتمے پر سعودی عرب سے نکلنے میں تاخبر پر سخت سزاؤں کا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔14جولائی (اے پی پی):سعودی وزارت داخلہ نے ان غیر ملکیوں پر سخت جرمانے عائد کرنے کی توثیق کی ہے جو ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک کے اراضی سے روانگی میں تاخیر کرتے ہیں۔
العربیہ کے مطابق وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جو غیر ملکی اسے دیے گئے انٹری ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد روانگی میں تاخیر کرے گا اسے 50 ہزار ریال تک جرمانہ، چھ ماہ تک قید اور ملک بدری کی سزا دی جائے گی۔وزارت نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور الشرقیہ کے علاقوں میں ہیلپ لائن 911 اور مملکت کے باقی علاقوں میں ہیلپ لائن 999 پر کال کر کے رہائش، محنت اور سرحدی سیکیورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔








