کوہاٹ میں بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ ریکسیو 1122 کو ہاٹ کے مطابق کوہاٹ کے نواحی پہاڑی گاؤں مالگین میں شدید بارش سے کچے مکان کی چھت گرگئی

پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):کوہاٹ میں بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ ریکسیو 1122 کو ہاٹ کے مطابق کوہاٹ کے نواحی پہاڑی گاؤں مالگین میں شدید بارش سے کچے مکان کی چھت گرگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت مکان میں تقریب جاری تھی۔ ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد کےبعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔