ابوظہبی۔19فروری (اے پی پی):ابوظہبی میں ڈرونز، ہوائی ٹیکسیوں، اور ہوور کرافٹ کی دیگر اقسام کے لئے تین ورٹی پورٹ مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ۔گلف نیوز کے مطابق البطین، یاس جزیرہ اور خلیفہ پورٹ کو ابوظہبی میں 14 ممکنہ سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کے بعدورٹی پورٹس تیار کرنے کے مقامات کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ ابو ظہبی میں واقع اے آئی سے چلنے والی ڈرون ٹیکنالوجی …
ابوظہبی میں تین ورٹی پورٹ مقامات کی نشاندہی کر دی گئی

مزید خبریں
ابوظہبی۔19فروری (اے پی پی):ابوظہبی میں ڈرونز، ہوائی ٹیکسیوں، اور ہوور کرافٹ کی دیگر اقسام کے لئے تین ورٹی پورٹ مقامات کی نشاندہی کر دی گئی ۔گلف نیوز کے مطابق البطین، یاس جزیرہ اور خلیفہ پورٹ کو ابوظہبی میں 14 ممکنہ سائٹس تک رسائی حاصل کرنے کے بعدورٹی پورٹس تیار کرنے کے مقامات کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔
ابو ظہبی میں واقع اے آئی سے چلنے والی ڈرون ٹیکنالوجی کمپنی ایل او ڈی ڈی اور لندن کے ہیڈ کوارٹر اسکائی پورٹ انفراسٹرکچر کے مشترکہ بیان کے مطابق، 34 سے زیادہ سرکاری اداروں کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک تفصیلی فزیبلٹی سٹڈی ابوظہبی حکومت کو جمع کرائی گئی ہے۔ورٹی پورٹ عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ (ویٹول)ہوائی جہاز کے لیے ایک مائیکرو پیمانے کا ہوائی اڈہ ہے۔
تین ورٹی پورٹ، جن کا ڈیزائن جاری کیا گیا ہے، کارگو اور مسافروں کی نقل و حرکت کو تیز کریں گے اور خود مختار گاڑیوں کے ذریعے رسد کی ترسیل کو بہتر بنائیں گے۔اپریل 2024 میں، ابوظہبی نے ویٹولز کے لیے پہلے آپریشنل ورٹی پورٹ کی نقاب کشائی کی گئی ۔








