ابوظہبی پولیس نے دو ایشیائی افراد سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی

ابوظہبی۔7مارچ (اے پی پی):ابوظہبی پولیس نے چھاپہ مار آپریشن میں دو ایشیائی افراد سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابوظہبی پولیس نے ’’سیکرٹ ہائڈ آئوٹ ‘‘نامی آپریشن میں دو ایشیائی افراد سے 184 کلو گرام چرس برآمد کر لی ، جنہیں درآمد کردہ ماربل کےچھوٹے ستونوں میں چھپایا گیا تھا ۔ ابوظہبی پولیس کے کریمنل سیکیورٹی سیکٹر میں انسداد منشیات کے ڈائریکٹوریٹ …

ابوظہبی۔7مارچ (اے پی پی):ابوظہبی پولیس نے چھاپہ مار آپریشن میں دو ایشیائی افراد سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ابوظہبی پولیس نے ’’سیکرٹ ہائڈ آئوٹ ‘‘نامی آپریشن میں دو ایشیائی افراد سے 184 کلو گرام چرس برآمد کر لی ، جنہیں درآمد کردہ ماربل کےچھوٹے ستونوں میں چھپایا گیا تھا ۔

ابوظہبی پولیس کے کریمنل سیکیورٹی سیکٹر میں انسداد منشیات کے ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر طاہر غریب الظہری نے انکشاف کیا کہ ملک سے باہر مقیم ایک فرد کے ذریعے جرائم پیشہ نیٹ ورک نے منشیات کے لیے غیر منقولہ پروموشنل مواد پھیلانے کے لیے بین الاقوامی ٹیلی فون نمبروں کا استعمال کر رہا تھا،جس سے سراغ لگاتے ہوئے انسداد منشیات کے ڈائریکٹوریٹ نے ایک امارت سے مشتبہ ایشائی افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں افراد کے قبضے سے 184 کلو گرام چرس منشیات برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ماربل کے ستونوں میں چھپایا گیا تھا۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ملزمان کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔