اب تک کی تازہ اطلاع کے مطابق پریماداس سٹیڈیم کولمبو میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مقابلے میں تاخیر

کولمبو۔21فروری (اے پی پی):21 فروری 2026 کو شام سات بج کر پانچ منٹ پر موصول ہونے والی تازہ اطلاع کے مطابق پریماداس سٹیڈیم کولمبو میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث پاکستان نیوزی لینڈ کے مقابلے میں تاخیر یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ ٹاس کے وقت شروع ہونے والی ہلکی بوندا باندی رکنے کے بجائے مسلسل جاری ہے، میدان کو ڈھانپ دیا گیا ہے اور کھیل شروع …

کولمبو۔21فروری (اے پی پی):21 فروری 2026 کو شام سات بج کر پانچ منٹ پر موصول ہونے والی تازہ اطلاع کے مطابق پریماداس سٹیڈیم کولمبو میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث پاکستان نیوزی لینڈ کے مقابلے میں تاخیر یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ ٹاس کے وقت شروع ہونے والی ہلکی بوندا باندی رکنے کے بجائے مسلسل جاری ہے، میدان کو ڈھانپ دیا گیا ہے اور کھیل شروع ہونے کے لیے بارش کے رکنے کا انتظار ہے۔اس سے قبل شام 6 بج کر 38 منٹ پر پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم کپتان سلمان علی آغا کے اعلان کے فوراً بعد بارش تیز ہو گئی اور میدان میں باقاعدہ بوندیں گرنا شروع ہو گئیں۔

پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فخر زمان کو نافے کی جگہ شامل کیا ہے اور وہ اس عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ اسپن شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے ایش سودھی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے بعد ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، فن ایلن، رچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، مچل سینٹنر (کپتان)، جمی نیشم، میٹ ہنری، ایش سودھی اور لوکی فرگوسن شامل ہیں۔پاکستان کی ٹیم صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق پر مشتمل ہے۔بارش کے باعث میچ کے باقاعدہ آغاز کے لیے گراؤنڈ عملہ حالات بہتر ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔