اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کر لئے جائیں گے، ایم کیو ایم نے بھی کہا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں،وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کر لئے جائیں گے، ایم کیو ایم نے بھی کہا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے اور ان کو ہٹانے کی اپوزیشن جماعتوں کی خواہشات پوری نہیں ہوں گی، بلاشبہ اس وقت ملک مشکل …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کر لئے جائیں گے، ایم کیو ایم نے بھی کہا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے اور ان کو ہٹانے کی اپوزیشن جماعتوں کی خواہشات پوری نہیں ہوں گی، بلاشبہ اس وقت ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن دو تین ماہ میں حالات بہتر ہو جائیں گے اور وزیر اعظم عمران خان اس امتحان میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے دانشمندی کا ثبوت دیا، الیکشن کمیشن کا معاملہ آئندہ ہفتے حل ہو جائے گا، امید ہے کہ اپوزیشن کے اتفاق رائے سے نیب قانون میں ترامیم بھی ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ایسے حالات پیدا کئے گئے جس کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان کو انہیں علاج کیلئے بیرون ملک بھیجنا پڑا لیکن نواز شریف نے باہر جا کر اپنا سیاسی مقام کھویا ہے، نواز شریف کی تصویریں وائرل ہونا انہی کیلئے بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے سے 1 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، راجن پور میں کل 21 لوگوں کو نوکریاں دی گئی ہیں، اگر کوئی شخص کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے موقف پر قائم ہیں اور احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔