اتحاد امت کیلئے مشترکہ اعتقادات کو فروغ اور فروعی اختلافات سے گریز کیا جائے گا،پیر امین الحسنات

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد امت کیلئے ضروری ہے کہ مشترکہ اعتقادات کو فروغ دیا جائے گا اور فروعی اختلافات سے گریز کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 39ویںسالانہ ولادت حضرت امام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول اگر …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) مذہبی امور کے وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ نے کہا ہے کہ اتحاد امت کیلئے ضروری ہے کہ مشترکہ اعتقادات کو فروغ دیا جائے گا اور فروعی اختلافات سے گریز کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام 39ویںسالانہ ولادت حضرت امام حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول اگر میدان کربلا میں قربانی نہ دیتے تو آج اسلام محفوظ نہ ہوتا ۔ انہوں نے اپنے مختصر جانثاروں کے ساتھ ناصرف یزیدی فوج کو شکست دی بلکہ اس کی حکومت کا تختہ الٹ گیا اور آج تک امام عالی مقام کا نام دنیا بھر میں انسانی حقوق کے علمبردار کی حیثیت سے تحریر کیا جاتا ہے ۔

Leave a Reply