اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکتی ہے، چیئرمین قمرزمان چوہدری

کرپشن فری سو فیصد ترقی اور بدعنوانی سے پاک پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے ، اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکتی ہے، چیئرمین قمرزمان چوہدری اسلام آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ محنت ،عزم اور پروفیشنلزم کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ،نیب اپنی پیشہ وارانہ ،شفافیت اور میرٹ پر عمل …

کرپشن فری سو فیصد ترقی اور بدعنوانی سے پاک پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے ، اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکتی ہے، چیئرمین قمرزمان چوہدری

اسلام آباد ۔ 09 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ محنت ،عزم اور پروفیشنلزم کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ،نیب اپنی پیشہ وارانہ ،شفافیت اور میرٹ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے،کرپشن فری سو فیصد ترقی اور بدعنوانی سے پاک پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے ، اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکتی ہے ۔اتوارکو یہاں نیب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے چین کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے ہیں تاکہ سی پیک کے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتمادسازی میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات بروقت نمٹانے کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 10 ماہ مقررکیا گیا ہے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیاگیا ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن اور لیگل کنسلٹنٹ پر مشتمل ہے جس کے باعث نہ صرف کارکردگی میں بہتری آئی ہے بلکہ نیب کا کوئی بھی افسر تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہو سکتا،انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کی روک تھام ہماراقومی فرض ہے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے اجتماعی کوششوں سے اس میں نمایاں کامیابی ملے گی،انہوںنے کہا کہ نیب کرپشن فری سو فیصد ترقی اور بدعنوانی سے پاک پاکستان کیلئے پر عزم ہے ،انہوں نے نیب افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنا قومی فرض شفافیت اور میرت پر عمل کرتے ہوئے ادا کریں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply