احتساب سے فرار کے لئے اداروں کو نشانہ بنانا نون لیگ کا پرانا وتیرہ ہے، عمر سرفراز چیمہ

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ احتساب سے فرار کے لئے اداروں کو نشانہ بنانا نون لیگ کا پرانا وتیرہ ہے۔ویڈیو چلوانے سے مقصد حاصل نہیں ہوا تو استعفے کا مطالبہ کر وادیا۔نون لیگ سازش کے تحت چیئرمین نیب کو دباو¿ میں لانا چاہتی ہے۔یہ بات انہوں نے ملک احمد کی پریس کانفرنس پر تبصرہ …

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ احتساب سے فرار کے لئے اداروں کو نشانہ بنانا نون لیگ کا پرانا وتیرہ ہے۔ویڈیو چلوانے سے مقصد حاصل نہیں ہوا تو استعفے کا مطالبہ کر وادیا۔نون لیگ سازش کے تحت چیئرمین نیب کو دباو¿ میں لانا چاہتی ہے۔یہ بات انہوں نے ملک احمد کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب حکومت کے ماتحت ہے نہ ہی اس کے فیصلوں میں تحریک انصاف کی حکومت کا کوئی عمل دخل ہے۔چیئرمین نیب کیخلاف محاذ کھول کر احتساب سے بچنے کا راستہ نکالنے کی کو شش ہے۔ ثبوت اور شواہد موجود ہیں تو شہباز شریف کیوں ملک سے فرار ہیں۔روزاول سے کہہ رہے ہیں کہ دھمکیوں کی بجائے خود پر لگے الزامات کا جواب دیں۔اپنا جواب دینے کی بجائے دوسروں پر الزام تراشی اور دھونس پہلے کام آئی نہ اب آئے گی۔بعد ازاں عمر چیمہ نے پنجاب میں گندم اور گنے کے کاشتکاروں کو صحیح معاوضے کی ادائیگیوں پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار اور وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری کی محنت اور بہتر حکمت عملی سے کسانوں کو معاوضوں کی فراہمی ممکن ہو ئی ۔پنجاب حکومت کے مو¿ثر اقدامات کے باعث گندم اور گنے کے کاشتکار کو انکا حق ملا ہے۔ زراعت ہماری معیشت کا اہم جزو ہے۔جفاکش کاشتکار کو بروقت اور مکمل معاوضے کی فراہمی زرعی شعبے کی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے۔قوی امید ہے کہ پنجاب حکومت آئندہ بھی کسانوں کے حق میں اسی قسم کی حکمت عملی اپنائے گی۔

Leave a Reply