احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت 12,000 روپے فی خاندان دیئے جائیں گے،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت 12,000 روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دیہاڑی دارطبقہ اورایسے افراد جن کو کرونا وائرس کی وجہ سےمعاشی مسائل کاسامنا ہے کی امداد کے لئے احساس ایمرجنسی پروگرام کا اعلان کیا ہے، اس …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت 12,000 روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دیہاڑی دارطبقہ اورایسے افراد جن کو کرونا وائرس کی وجہ سےمعاشی مسائل کاسامنا ہے کی امداد کے لئے احساس ایمرجنسی پروگرام کا اعلان کیا ہے، اس کے لیے ایس ایم ایس احساس کمپین شروع کی جارہی ہے جسکے زریعے ضرورت مند افراد کی رجسٹریشن کی جائے گی جس کے بعد فی خاندان 12000 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حق داروں تک یہ رقم پہنچائی جائے گی۔

مزید خبریں