احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں بذریعہ ایس ایم ایس شامل ہونے کے طریق کار کے متعلق مزیدآگاہی کی ضرورت ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ محنت کشوں اور دیہاڑی دارطبقے کواحساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں بذریعہ ایس ایم ایس شامل ہونے کے طریق کار کے متعلق مزیدآگاہی کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ایسے دیہاڑی دار مزدور جن کا کورونا وآئرس …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ محنت کشوں اور دیہاڑی دارطبقے کواحساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں بذریعہ ایس ایم ایس شامل ہونے کے طریق کار کے متعلق مزیدآگاہی کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ایسے دیہاڑی دار مزدور جن کا کورونا وآئرس کی وجہ سے روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے اور حکومت پاکستان کی طرف سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12000 روپے کی امداد لینا چاہتے ہیں۔ تو فوری طور پہ 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔جواب میں اگر ان کو ایس ایم ایس آئے کہ ان کی اہلیت کے بارے میں کوائف کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے تو وہ دوسرے ایس ایم ایس کا انتظار کریں۔جس میں ان کو بتایا جائے گا کہ وہ اہل ہیں کہ نہیں۔اگر ایس ایم ایس موصول ہو کہ وہ رقم کے لئے اہل ہیں۔اور رقم کے حصول کے لئے بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا تو تب بھی وہ انتظار کریں۔اور جب ایس ایم ایس آئے جس پہ تاریخ لکھی ہوتو پھر رقم لینے جائیں۔گھروں سے تب نکلیں جب تاریخ والا ایس ایم ایس موصول ہو۔ لمبی لائنوں اور ہجوم والی جگہوں سے سب کو ہر حال میں بچنا ہے کیونکہ ایسی جگہوں پہ کورونا وائرس ہہت پھیلتا ہے۔حکومت احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت دیہاڑی دار مزدوروں کو 12000 روپے دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اپنی پوری رقم حاصل کریں۔ کسی کو کوئی رقم ادا نہ کریں بلکہ پورے 12 ہزار روپے حاصل کریں۔جعلی ایس ایم ایس پہ توجہ نہ دیں۔جو ایس ایم ایس 8171 سے آئے اسی پہ دھیان دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے محنت کش طبقے کا احساس ہے۔ محنت کش بھائیوں کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے حکومت پا کستان نے احساس ایمرجنسی کیش کی 8171 ایس ایم ایس سروس کو مفت کر دیا ہے۔ اب پروگرام میں شامل ہونے کےلئے موبائل بیلنس کے بغیر بھی ایس ایم ایس بھیجا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ پروگرام کے تحت ملک بھر میں مستحق افراد تک امداد کی تقسیم کا کام شروع ہوچکا ہے اور دور دراز علاقوں میں بھی ڈسٹری بیوشن سینیٹرز میں مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔تاکہ لوگ آسانی سے اپنی رقم حاصل کرسکیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس سلسلہ میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور وہاں دیہاڑی دار مزدوروں کو درپیش مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔