اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے تحت موصول شدہ درخواستوں کے تناسب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 22.45 فیصد سے بڑھا کر 31 فیصد کر دیاگیا ہے۔ سیاست سے بالاتر اس حکومتی اقدام سے سندھ کے لئے اب 60 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے …
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 22.45 فیصد سے بڑھا کر 31 فیصد کر دیاگیا ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے تحت موصول شدہ درخواستوں کے تناسب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں سندھ کا حصہ 22.45 فیصد سے بڑھا کر 31 فیصد کر دیاگیا ہے۔ سیاست سے بالاتر اس حکومتی اقدام سے سندھ کے لئے اب 60 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس سے صوبے بھرمیں 50 لاکھ سے زائد مستحق خاندان احساس امداد حاصل کر سکیں گے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں قائم احساس ایمرجنسی کیش ادائیگی مرکزکا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور امدادی رقم کی وصولی کیلئے آئے ہوئے اہل محنت کش افراد سے ملاقات کی۔ صوبہ سندھ میں احساس ایمرجنسی کیش کی کارکردگی کو سراہنے پر میں اور میری ٹیم وزیراعظم کے تہہ دل سے مشکورہیں۔ شفافیت کے قواعد و ضوابط کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش کی 4 کیٹگری میں ہونے والی ادائیگیوں کی براہ راست تفصیلات اب احساس ایمرجنسی کیش ویب پورٹل پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔ مزید جاننے کیلئے pass.gov.pk/ecs/uct_all.ht لنک پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔ ادھر ضلع سوات میں احساس سیلانی لنگر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جہاں 1,500 افراد کو روزانہ دو وقت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔








