اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک 9 ہفتوں کے عرصہ میں 10ملین سے زائد مستحق افراد کو امداد فراہم کرنے کا ہدف عبور کر لیا۔ پروگرام کا آغاز 9 اپریل 2020ء کو ہوا جس کا مقصد کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو 12000روپے فی خاندان کا فوری کیش ریلف فراہم کرنا تھا۔ …
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام نے 9 ہفتوں میں ایک کروڑ مستحق افراد کو امداد فراہم کرنے کا ہدف عبور کرلیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک 9 ہفتوں کے عرصہ میں 10ملین سے زائد مستحق افراد کو امداد فراہم کرنے کا ہدف عبور کر لیا۔ پروگرام کا آغاز 9 اپریل 2020ء کو ہوا جس کا مقصد کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو 12000روپے فی خاندان کا فوری کیش ریلف فراہم کرنا تھا۔ مجموعی طور پر 12ملین سے زائد خاندانوں میں 144ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے۔احساس ایمرجنسی کیش تقسیم کی پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اللہ تعالی کے کرم سے ہم نے 9 ہفتے کے عرصہ میں 10ملین افراد میں امدادی رقوم کی تقسیم کا ہدف عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کی ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، نادرا اور شراکت دار بینکو ں کی مدد سے ہم آئندہ ماہ کے اختتام تک 12ملین افراد کو امداد فراہم کرنے کا ہدف حاصل کرلیں گے۔مجموعی طور پر اب تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی کیٹگری 1،2اور 3کے 10.019ملین مستحق خاندانوں میں فی خاندان12000روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں جو کہ 121.67ارب روپے بنتے ہیں۔ یہ رقم احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت دیہاڑی داروں، مزدورں اور اجرت پر کام کرنے والے افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔ کرونا وائرس جیسی وبا سے متاثرہ مستحقین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ملک بھر میں 10,000سے زائد ادائیگی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔احساس پورٹل پر دستیاب صوبائی اور علاقائی تفصیلات کے مطابق اب تک پنجاب میں 43.42 ملین مستحقین میں 52.70 ارب روپے، سندھ میں 30.34 ملین مستحقین میں 36.63 ارب روپے اور خیبر پختونخوا میں 18.45 ملین مستحقین میں 22.69ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ اب تک آزاد کشمیر میں 0.172 ملین سے زائد مستحقین میں 2.12 ارب روپے، بلوچستان میں 0.497 ملین مستحقین میں 6.5 ارب روپے، گلگت بلتستان میں 70000سے زائد مستحقین میں 88 کروڑ روپے اور اسلام آباد کے 46000 سے زائد مستحقین میں 56 ارب روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔








