اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کردی گئی ہے۔ اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 32 لاکھ 68 ہزارسے زیادہ مستحق افراد میں 160 ارب 51 کروڑ روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔سندھ میں 40 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ افراد میں 48 ارب 63 کروڑ روپے تقسیم …
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 32 لاکھ 68 ہزار مستحق افراد میں 160 ارب 51 کروڑ روپے تقسیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کردی گئی ہے۔ اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 32 لاکھ 68 ہزارسے زیادہ مستحق افراد میں 160 ارب 51 کروڑ روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔سندھ میں 40 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ افراد میں 48 ارب 63 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ پنجاب میں 59 لاکھ 64 ہزارسے زیادہ افراد میں 72 ارب 16 کروڑروپے تقسیم کئے گئے۔ خیبرپختونخوا میں 22 لاکھ 35 ہزارسے زیادہ افراد میں 27 ارب 14 کروڑ روپے سے زیادہ تقسیم کئے گئے۔ بلوچستان میں 6 لاکھ 54 ہزارسے زیادہ افراد میں 7 ارب 94 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کیے گئے۔گلگت بلتستان میں 95 ہزار سے زیادہ افراد میں 1 ارب 17 کروڑ روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزادکشمیر میں 2 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ افراد میں 2 ارب 64 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ اسلام آباد میں 67 ہزار سے زیادہ افراد میں 81 کروڑ روپے سے زیادہ رقم تقسیم کی گئی۔








