اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی)غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کیلئے اسلام آباد میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا،کورونا ریلیف فنڈ کے لئے اب تک تین ارب روپے سے زائد جمع کئے گئے ہیں جبکہ 34 لاکھ سے زائد درخواستیں …
احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں کل 104ارب 91 کروڑ روپے سے زائد رقم 86 لاکھ19 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے، معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی بریفنگ
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی)غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کیلئے اسلام آباد میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا،کورونا ریلیف فنڈ کے لئے اب تک تین ارب روپے سے زائد جمع کئے گئے ہیں جبکہ 34 لاکھ سے زائد درخواستیں احساس لیبر پورٹل کے تحت موصول ہوچکی ہیں۔ یہ بات غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو ایک بریفنگ کے دوراب بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرحکومت عطیہ کئے گئے ایک روپے کے بدلے چارروپے فنڈمیں شامل کرے گی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کوروناریلیف فنڈ کے لئے عطیات شفاف اندازمیں وصول اورخرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں کے بتایا کہ پاکستان کے سب سے بڑے امدادی پیکج احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں کل 104ارب 91 کروڑ روپے سے زائد رقم 86 لاکھ19 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔ پنجاب میں45 ارب 1 کروڑ روپے سے زائد رقم 37 لاکھ سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔سندھ میں32 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد رقم 26 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔خیبر پختونخوا میں 19 ارب 84 کروڑ عوپے سے زائد رقم16 اکھ11 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔بلوچستان میں4 ارب85 کروڑ سے زائد رقم16 لاکھ11 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔آزاد جموں وکشمیر میں 1 ارب،60 کروڑروپے سے زائد رقم 1 لاکھ 28 ہزارفراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔گگت بلتستان میں 71 کروڑ سے سے زائد رقم 66 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔اسلام آباد میں 38 کروڑ سے زائد رقم 31 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔صارفین میں کیٹگری کے لحاظ سے تقسیم شدہ رقم کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔احساس کفالت پروگرام یعنی کیٹگری ون کے تحت 54 ارب 86 کروڑ سے زائد رقم44 لاکھ سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔کیٹگری ٹو ایس ایم ایس کے ذریعہ جن کی نشاندہی کی گئی ان میں37 ارب 12 کروڑ سے زائد رقم 30 لاکھ سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی۔تیسری کیٹگری جس کی نشاندہی ضلعی انتظامیہ کے تحت کی جارہی ہے۔اس کیٹگری میں 12 ارب 94کروڑ سے زائد رقم 10 لاکھ افراد میں کی جاچکی ہے۔









