احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کردی گئی ہے۔ اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 44 لاکھ39 ہزارسے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ مستحق افراد میں 174 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں 45 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش کی صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کردی گئی ہے۔ اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 44 لاکھ39 ہزارسے زائد افراد میں رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ مستحق افراد میں 174 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں 45 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد میں 54 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ پنجاب میں 64 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد میں 77 ارب 59 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ خیبرپختونخوا میں 24 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد میں 29 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد تقسیم کئے گئے۔ بلوچستان میں 6 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد میں 8 ارب 36 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کیے گئے۔گلگت بلتستان میں 1 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ آزادکشمیر میں 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 73 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے۔ اسلام آباد میں 68 ہزار سے زائد افراد میں 82 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی۔

مزید خبریں