احساس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد کو بڑھا کر 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار کر دیا گیا ہے، صوبوں کو ان کی آبادی کے حساب سے حصہ دیا گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر کاٹویٹ

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی و سربراہ احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد کو 1 کروڑ 20 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار کر دیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی کیٹگری 2 اور 3 میں صوبوں کو …

اسلام آباد ۔ 17 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی و سربراہ احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد کو 1 کروڑ 20 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار کر دیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی کیٹگری 2 اور 3 میں صوبوں کو آبادی کے حساب سے حصہ دیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر کیٹگری 4 اور 5 میں تمام مستحق افراد میں وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ سیرقم تقسیم کی جا رہی ہے۔ صوبہ سندھ کے ایک بڑی تعداد احساس پروگرام سے مستفید ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ درخواستوں کا سٹیٹس معلوم کرنے کے لیے ویب پورٹل اوررپورٹ اگلے ہفتے جاری کئے جائیں گے۔

مزید خبریں