احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کے لئے پورے ملک میں مراکز قائم کر دیئے ہیں، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کے لئے پورے ملک میں مراکز قائم کر دیئے ہیں، مالی امداد کی تقسیم کے متعلق اعداد و شمار روزانہ اپ ڈیٹ کئے جاتے ہیں۔ انہوں ان خیالات کا اظہار بدھ کو راولپنڈی میں وزیراعظم عمران خان …

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کے لئے پورے ملک میں مراکز قائم کر دیئے ہیں، مالی امداد کی تقسیم کے متعلق اعداد و شمار روزانہ اپ ڈیٹ کئے جاتے ہیں۔ انہوں ان خیالات کا اظہار بدھ کو راولپنڈی میں وزیراعظم عمران خان کے احساس کیش ڈسٹری بیوشن مرکز کے دورے کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو مستحقین مالی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کی تقسیم کے لئے ہم نے ہر جگہ اس طرح کے کیمپ قائم کئے ہیں، اضلاع کے بارے میں ہمیں معلوم ہوا ہے کہ وہاں پر بہت سے ایسے لوگ بھی قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں جنہیں امدادی رقم کی ادائیگی کا پیغام بھی موصول نہیں ہوا ہوتا جن لوگوں نے بھی مالی امداد کے لئے ایس ایم ایس کیا جس کے بعد ان کی تصدیق کی گئی اور پھر انہیں اہلیت ثابت ہونے پر ادائیگی کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنا اصل شناختی کارڈ لے کر اپنے قریبی احساس وصولی مرکز جا کر 14 اپریل سے اپنے 12 ہزار روپے وصول کر سکتے ہیں، پھر جیسے ہی ان کو ادائیگی ہوتی ہے جس کے بعد روزانہ دن کے اختتام پر اعداد و شمار کو اپ ڈیٹ کر دیا جاتا ہے اور تمام تفصیلات ہمارے ڈیش بورڈ پر آ جاتی ہیں جس کے بعد ہمیں بینکوں کے ساتھ اپنے مالی معاملات کا پتہ چل جاتا ہے کہ ہم نے انہیں کتنی رقم بینکوں کو دی تھی اور کتنی تقسیم ہو چکی ہے۔ ہر مستحق شخص بائیو میٹرک کے ذریعے رقم وصول کرتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے حبیب بینک کے امداد کی فراہمی کے مرکز سے بدھ کو مالی امداد وصول کرنے والوں کی تعداد کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

مزید خبریں