وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی سعودی ہم منصب عبداللہ السواحہ سے ملاقات، کلائوڈ انفراسٹرکچر اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ کی سعودی ہم منصب عبداللہ السواحہ سے ملاقات، کلائوڈ انفراسٹرکچر اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

مزید خبریں
ریاض۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے سعودی ہم منصب عبداللہ السواحہ سے اہم ملاقات کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کلائوڈ انفراسٹرکچر اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
منگل کو وزارت آئی ٹی وٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے سعودی وزیر مواصلات کو پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے آئی ٹی اور سٹارٹ اپ ایکو سسٹم سے آگاہ کیا،دونوں برادر ممالک کے درمیان بی ٹو بی شراکت داری، ٹیکنالوجی برآمدات اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع پر تفصیلی گفتگوکی گئی۔
انہوں نے ڈیجیٹل سکلز اور جدید ٹیکنالوجی کی ترسیل کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید استوار کرنے کا اعادہ کیا اور پاک سعودی دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط ڈیجیٹل پارٹنرشپ میں ڈھالنے کا عزم ظاہر کیا۔








