اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 100 روزہ پلان کو مسلم لیگ (ن) کے وژن 2025ءکا چربہ اور عوام کو دھوکہ دینے کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا منصوبہ عملی نہیں تصوراتی ہے جسے پڑھ کر ہنسی آتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے 5 سالہ دور …
احسن اقبال،مفتاح اسماعیل اور مریم اورنگزیب سمیت وفاقی وزراء کی مشترکہ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 100 روزہ پلان کو مسلم لیگ (ن) کے وژن 2025ءکا چربہ اور عوام کو دھوکہ دینے کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا منصوبہ عملی نہیں تصوراتی ہے جسے پڑھ کر ہنسی آتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے 5 سالہ دور میں شاندار کارکردگی کا عملی ثبوت پیش کرتے ہوئے توانائی بحران پر قابو پانے اور دہشت گردی ختم کرنے کے وعدے پورے کئے، معیشت کو بحال کیا، تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبہ جات میں دور رس اقدامات اٹھائے گئے، بلوچستان اور کراچی میں امن قائم کیا، عام انتخابات میں قوم کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی، پنجاب حکومت کی کارکردگی کا کے پی کے کے ساتھ کوئی موازنہ ہی نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی 100 دن کے ایجنڈے کی بجائے اپنے پانچ سال کا حساب دے۔








