اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی یا اس کے شہریوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی خطرے کے خلاف زیرو ٹالرنس ہوگا۔ میڈیا چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی نے پی ٹی آئی کی کمزور پالیسیوں کے مقابلے میں حکومت …
اختیار ولی خان کی پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و خیبر پختونخوا امور اختیار ولی خان نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی یا اس کے شہریوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی خطرے کے خلاف زیرو ٹالرنس ہوگا۔ میڈیا چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی نے پی ٹی آئی کی کمزور پالیسیوں کے مقابلے میں حکومت کے اٹل عزم کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرکے امن کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے عوام کی فلاح کے بجائے اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا۔اختیار ولی نے خیبر پختونخوا کی موجودہ خراب صورتحال کا پی ٹی آئی کو مکمل طور پر ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔








