ادارے اور عوام توانائی کی زیادہ سے زیادہ بچت کریں تاکہ لوڈ شیڈ نگ میں کمی ہو اور عوام کی بہتر خدمت کی جاسکے، صدر مملکت کا ٹویٹ

صدر مملکت

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اداروں اور پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ توانائی کی زیادہ سے زیادہ بچت کریں تاکہ لوڈ شیڈ نگ میں کمی ہو اور عوام کی بہتر خدمت کی جاسکے۔صدر مملکت نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں ان خیالات کا اظہار کیا اور ایوان صدر پر نصب سولر پینل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی خزانے پر ایک پیسہ بھی بوجھ بنے بغیر ایوان صدر ایک میگاواٹ بجلی پیدا کر رہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ توانائی بچت کے لئے اپنی روز مرہ اضافہ کی کوششوں کی بدولت ایک مناسب مقدار توانائی قومی گرڈ میں شامل کررہے ہیں ۔ صدر مملکت نے کہاکہ سارے عوام اور اداروں کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ توانائی کی بچت کریں تاکہ لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے اور عوام کی بہتر خدم کی جاسکے۔