اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں کو ان حالات میں دھرنا نہیں دینا چاہئے تھا ان کے جائز مطالبات پر غو رکیا جائے گا، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ لڑنے کی ضرورت نہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے …
ادویہ ساز کمپنیوں کو ان حالات میں دھرنا نہیں دینا چاہئے تھا ان کے جائز مطالبات پر غو رکیا جائے گا، سینیٹر عبدالقیوم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں کو ان حالات میں دھرنا نہیں دینا چاہئے تھا ان کے جائز مطالبات پر غو رکیا جائے گا، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ لڑنے کی ضرورت نہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے بلکہ نیکٹا نے دہشت گردی کے حوالے سے بروقت اطلاع دی تھی ان حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ادویات ساز کمپنیوں کو اسی طرح دھرنا دینے کی ضرورت نہیں تھی ان کے جائز مطالبات پر پنجاب حکومت پہلے سے غور کر رہی تھی، یقین دہانی کے باوجود مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ کہہ ہکے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان ناکام ہوا ہے بلکہ وہ خود ناکام ہیں۔








