ادھر ادھر کی نہ ہانکیں ،قوم لوٹ مار کا حساب مانگ رہی ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ موصوف بھول گئے ہیں یہ وہی قانون جسں کے تحت این آر او لیکر 10 سال جدہ اور پھر میثاقِ جمہوریت کے نام پر باریاں لگا کر ایک دوسرے کو کھلے عام لوٹ مار کی چھوٹ دی۔منگل کو ایک ٹویٹ …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ موصوف بھول گئے ہیں یہ وہی قانون جسں کے تحت این آر او لیکر 10 سال جدہ اور پھر میثاقِ جمہوریت کے نام پر باریاں لگا کر ایک دوسرے کو کھلے عام لوٹ مار کی چھوٹ دی۔منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آپ جب صبح سو کر اٹھے تھے تو اگلے جدہ جا چکے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب ادھر ادھر کی نہ ہانکیں اور رسیدیں نکالیں کیونکہ قوم لوٹ مار کا حساب مانگ رہی ہے۔