اراضی اور ڈومیسائل کے نئے قوانین کے خلاف کل جموں میں احتجاجی مارچ کیاجائے گا

جموں۔17نومبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںمتعدد سیاسی اور سماجی تنظیموں نے مقبوضہ علاقے میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے نئے اراضی اور ڈومیسائل قوانین نافذ کرنے کی مذمت کیلئے کل (بدھ کو )جموں میں بھارت مخالف احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت مخالف احتجاجی مارچ کا اعلان جموں میں جموں و کشمیریونائٹڈ پیس موومنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک …

جموں۔17نومبر (اے پی پی):بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںمتعدد سیاسی اور سماجی تنظیموں نے مقبوضہ علاقے میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے نئے اراضی اور ڈومیسائل قوانین نافذ کرنے کی مذمت کیلئے کل (بدھ کو )جموں میں بھارت مخالف احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت مخالف احتجاجی مارچ کا اعلان جموں میں جموں و کشمیریونائٹڈ پیس موومنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں جموں کی سیاسی اور سماجی تنظیموں کے سینئر قائدین نے شرکت کی۔یونائٹڈ پیس موومنٹ کے چیئرمین ٹھاکر ہمت سنگھ جنہوںنے اجلاس کی صدارت کی ۔ مسلمانوں ، دلتوں اور سکھوں سمیت معاشرے کے تمام طبقوںپر زوردیا گیاکہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مارچ میں بھرپورشرکت کریں۔ انہوںنے کہاکہ کل جموں میں پریس کلب کی طرف مارچ کیا جائے گا۔ اس موقع پر مقررین نے ظالمانہ قوانین کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حل طلب تنازعہ ہے جسے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔سکھ انٹیلکچول سرکل جموں و کشمیر کے چیئرمین ایس نریندر سنگھ خالصہ نے اپنے خطاب میں جموں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکومت کی جموں و کشمیر ی عوام دشمن ان پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کریں جن کا مقصد جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تمام ظالمانہ اقدامات کشمیری عوام کےلئے ناقابل قبول ہیں۔