اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اربوں ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جبکہ سی پیک منصوبے سے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں پاک چین …
اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے سے دونوں ملکوں کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی شعبہ میں تعاون کو فروغ ملے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اربوں ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبے سے دونوں ملکوں کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جبکہ سی پیک منصوبے سے عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں پاک چین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جبکہ سی پیک منصوبے سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور عوام کو مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔








