اردن کے شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین 15 اور 16 نومبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین 15 اور 16 نومبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کوجاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور اردن کے …

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین 15 اور 16 نومبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کوجاری بیان کے مطابق اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور اردن کے تعلقات کی تزویراتی سمت کو مزید مستحکم کرنے اور سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں ایک جامع اور وسیع البنیاد شراکت داری کو شامل کرتے ہوئے انہیں آگے گامزن کرنے کا کام کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین صدر مملکت اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

بیان کے مطابق دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازنے کی خصوصی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔ شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین کا دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید خبریں