اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ۔ سپریم کورٹ میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کے خلاف منگل کو وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس حوالے سے اسٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔سماعت …
ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی کا معاملہ , سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):سپریم کورٹ نے ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ۔ سپریم کورٹ میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) میں سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کے خلاف منگل کو وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس حوالے سے اسٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کی۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کی استدعا پر ہدایت دی کہ سندھ ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت یکساں نوعیت کے مقدمات کو یکجا کیا جائے تاکہ معاملہ یکسوئی کے ساتھ سنا جا سکے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ارسا کے کل پانچ ارکان ہیں جن میں چار ارکان چاروں صوبوں سے اور ایک وفاق کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی سمری اور ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے وفاقی رکن سندھ سے لگانے کا کہا گیا، حالانکہ وفاقی رکن کسی بھی صوبے سے ہو سکتا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارسا چونکہ وفاقی ادارہ ہے، اس لیے وفاق ہی اصل اتھارٹی ہے اور فیڈرل ممبر اسلام آباد سے بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ ہمارے سامنے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جسے وفاق نے چیلنج کیا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے عبوری حکم نامے پر بھی فیصلہ دے سکتی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ ہمارے سامنے آئینی نوعیت کی تین درخواستیں ہیں جنہیں ایک ساتھ سنا جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے وفاق کو حکم دیا تھا کہ ارسا میں وفاقی رکن سندھ سے تعینات کیا جائےجس کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔








