اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، 3 دہائیاں برسر ِاقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے، کاش ملکی معیشت کی فکر انہوں نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی۔ بدھ کو …
ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، 3 دہائیاں برسر ِاقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے، کاش ملکی معیشت کی فکر انہوں نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگی قیادت خود اپنی جان، مال اور آل کے ساتھ بیرون ملک جا چکی ہے، سیاسی سانسیں جاری رکھنے کیلئے پارٹی کے دوسرے درجے کے رہنماؤں کو سمینار کرانے کی نوکری پر لگا دیا ہے، معیشت پر کانفرنس کرنے کے بجائے اسحاق ڈار کو واپس بلائیں جس نے پاکستان کی عمارتیں اور شاہراہیں بھی گروی رکھ دیں۔ ارسطو بن کر لیکچر دینے والوں نے معیشت کی ناؤ ڈبوئی، اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ احسن اقبال صاحب کاش ملکی معیشت کی فکر آپ نے اپنے دور حکومت میں بھی کی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ3 دہائیاں برسر ِاقتدار رہنے والوں کے منہ سے پالیسیوں کے تسلسل میں ناکامی کی بات مضحکہ خیز ہے،آل ِشریف نے عوام کا کاروبار بند کرکے اپنی آل اولاد کے کاروبار کے تسلسل کو تقویت دی۔








