اروناچل پردیش کے چھ مقامات کو نئے معیاری نام دینا قانونی اور مناسب اقدام ہے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ۔ 19 اپریل (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی حکام کی جانب سے اروناچل پردیش کے چھ مقامات کو نئے معیاری نام دینا قانونی اور مناسب اقدام ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین، بھارت اور چین کے درمیان مشرقی حصے سے متعلق ایک واضح اور مستقل موقف رکھتا ہے، جغرافیائی لحاظ سے چینی علاقوں کے نام رکھنے کے مجاز ادارے نے …

بیجنگ ۔ 19 اپریل (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی حکام کی جانب سے اروناچل پردیش کے چھ مقامات کو نئے معیاری نام دینا قانونی اور مناسب اقدام ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین، بھارت اور چین کے درمیان مشرقی حصے سے متعلق ایک واضح اور مستقل موقف رکھتا ہے، جغرافیائی لحاظ سے چینی علاقوں کے نام رکھنے کے مجاز ادارے نے یہ نام تمام متعلقہ قواعد و ضوابط اور قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے رکھے ہیں اور یہ اقدام انتہائی مناسب اور قانون کے عین مطابق ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس خطے میں رہنے اور کام کرنے والے نسلی گروپوں نے بھی ان ناموں کی حمایت کی ہے جبکہ دوسری طرف یہ نام چین کے جنوبی تبت پر دعویٰ کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply