ازبک صدر شوکت مرزیوف کی وزیراعظم محمد نواز شریف کو پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ پر مبارکباد

ازبک صدر شوکت مرزیوف کی وزیراعظم محمد نواز شریف کو پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ پر مبارکباد ہم پاکستان کو دنیا میں ایک بڑی سیاسی، معاشی و فوجی طاقت اور خطہ میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے اہم شراکت دار تسلیم کرتے ہیں، شوکت مرزیوف اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف نے وزیراعظم محمد نواز شریف …

ازبک صدر شوکت مرزیوف کی وزیراعظم محمد نواز شریف کو پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ پر مبارکباد
ہم پاکستان کو دنیا میں ایک بڑی سیاسی، معاشی و فوجی طاقت اور خطہ میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے اہم شراکت دار تسلیم کرتے ہیں، شوکت مرزیوف

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 25 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے نام ایک خط میں ازبک صدر نے کہا کہ ہم اس اہم تاریخ کو ایک ایسے موقع پر منا رہے ہیں جب ہمارے دوطرفہ تعلقات نئی سطح پر ترقی پا رہے ہیں اور ہمارے عوام کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو دنیا میں ایک بڑی سیاسی، معاشی و فوجی طاقت اور خطہ میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے اہم شراکت دار تسلیم کرتے ہیں۔ گذشتہ 25 سال کے دوران متعدد اعلیٰ سطحی دوروں کا انعقاد کیا گیا۔ ہمارے تعلقات کی سفارتی و قانونی بنیاد قائم کی گئی، مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن سے ہمارے تعاون کو مزید وسعت مل رہی ہے اور ان پر کامیابی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے فریم کے اندر باہمی مفاہمت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply