اساتذہ وطالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ

ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی شاہدرہ کی طالبات اوراساتذۂ کرام نے ادارۂ نظریۂ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میںایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا

لاہور۔28اگست (اے پی پی):ادارہ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی شاہدرہ کی طالبات اوراساتذۂ کرام نے ادارۂ نظریۂ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میںایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لاہور کیگورنمنٹ گرلزہائیر سکینڈری سکول،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ماڈل ٹائون اورگورنمنٹ اسلا میہ بوائز ہائی سکول شیرانوالہ کاوزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلباوطالبات کی مجموعی تعداد309 تھی۔