اسجد اقبال بھی عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے

دوحہ۔11نومبر (اے پی پی):آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے چوتھے دن محمد آصف کے بعد پاکستان کے اسجد اقبال بھی ناک آئوٹ مرحلے میں داخل ہوگئے تاہم شاہد آفتاب اور محمد حسنین ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نوید کپاڈیہ کے مطابق سٹیج ٹو رائونڈ میں اسجد اقبال جرمنی کے الیگزینڈر ویڈائو کو چار، دو فریم سکور سے شکست …

دوحہ۔11نومبر (اے پی پی):آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے چوتھے دن محمد آصف کے بعد پاکستان کے اسجد اقبال بھی ناک آئوٹ مرحلے میں داخل ہوگئے تاہم شاہد آفتاب اور محمد حسنین ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نوید کپاڈیہ کے مطابق سٹیج ٹو رائونڈ میں اسجد اقبال جرمنی کے الیگزینڈر ویڈائو کو چار، دو فریم سکور سے شکست دے کر فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گئے، اسجد پہلے دو فریم ہار گئے تاہم انہوں نے اگلے چاروں فریم لگاتار جیت لیے،ان کی جیت کا فریم سکور ان کے حق میں 72-15، 61-11، 47-51، 57-71، 21-66 اور 59-71 رہا

اسجد نے آخری فریم میں 51 کا شاندار بریک بھی کھیلا۔ سٹیج ٹو کے ایک اور میچ میں شاہد آفتاب نے میزبان قطر کے خامس ال عبیدلی کیخلاف چار، ایک سے کامیابی حاصل کر کے لاسٹ 24 میں جگہ بنا لی، ان کی جیت کا سکور 37-60، 51-59، 26-96، 63-53 اور 21-73 رہا تاہم شاہد آفتاب ناک آئوٹ مرحلے میں سنگاپور کے چن کینگ کوانگ سے سخت مقابلے میں چار، تین سے شکست کھا کر چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے۔آج شب لاسٹ 16 رائونڈ میں محمد آصف اور اسجد اقبال اپنے حریف کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔