اسحاق ڈار اور کوسٹا ریکا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار اور کوسٹا ریکا کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر کوسٹا ریکا کے وزیر خارجہ مینوئل تووار ریویرا سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور کوسٹا ریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جس میں اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل بھی شامل ہے۔

منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے جمہوریہ کوسٹا ریکا کی نامزد امیدوار ریبیکا گرینسپان بھی شریک تھیں۔فریقین نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مکالمے، کثیرالجہتی تعاون اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کے تحت موثر اشتراک عمل کے عزم کا اعادہ کیا۔