اسحاق ڈار کی برطانوی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی برطانوی وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کی شب برطانیہ کی وزیرِ خارجہ یوویٹ کوپر سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں دونوں رہنمائوں نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی وزیرِ خارجہ کوپر نے خطے میں دیرپا امن کے لیے فریقین کے درمیان روابط اور ثالثی کو فروغ دینے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کے مکالمے اور سفارتکاری کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے تنازع کے عالمی معاشی اثرات اور دیگر وسیع تر نتائج پر بھی گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں