انقرہ۔11 مئی (اے پی پی) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے روسی ہم منصب سرگی لاروف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی انتظامیہ سے ادلب پر بمباری رکوانے پر زور دیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چاوش اوغلو نے گزشتہ روز روسی ہم منصب سے رابطہ کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا جس پر روسی وزیر خارجہ نے انہیں یقین دلایا کہ گزشتہ روز صبح سے ادلب پر …
اسد انتظامیہ اور روس ادلب پر حملے بند کریں، ترکی

مزید خبریں
انقرہ۔11 مئی (اے پی پی) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے روسی ہم منصب سرگی لاروف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی انتظامیہ سے ادلب پر بمباری رکوانے پر زور دیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق چاوش اوغلو نے گزشتہ روز روسی ہم منصب سے رابطہ کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا جس پر روسی وزیر خارجہ نے انہیں یقین دلایا کہ گزشتہ روز صبح سے ادلب پر بمباری روک دی گئی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل اسد انتظامیہ اور اس کے حامی روس کے ادلب پر حملوں میں شدت کم ہو چکی تھی۔








