مقبوضہ بیت المقدس۔18دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی آباد کار اپنے تہوار ہنوکا کے چوتھے روز مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوگئے اور تلمودی رسوم ادا کیں۔ اردو نیوز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی سے منسلک یروشلم گورنریٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی آباد کار گزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے جنہوں نے وہاں فلسطینیوں کی آمد روکنے کے لئے سخت پابندیاں عائد کر رکھی …
اسرائیلی آباد کار یہودی تہوار ہنوکا کے چوتھے روز مسجد الاقصیٰ میں داخل، تلمودی رسوم ادا کیں

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس۔18دسمبر (اے پی پی):اسرائیلی آباد کار اپنے تہوار ہنوکا کے چوتھے روز مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوگئے اور تلمودی رسوم ادا کیں۔ اردو نیوز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی سے منسلک یروشلم گورنریٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی آباد کار گزشتہ روز اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے جنہوں نے وہاں فلسطینیوں کی آمد روکنے کے لئے سخت پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔
منسلک یروشلم گورنریٹ نےبتایا کہ 689 آباد کاروں نے گروپوں کی صورت میں مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا، اشتعال دلانے کے لئے اس کے احاطے میں داخل ہوئے اور وہاں تلمودی رسوم ادا کیں۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں چھاپے کے دوران فائرنگ کر کے 4 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق یہ افراد سینے پر گولی، گھٹنے پر چوٹ، چَھرے اور سر میں ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوجیوں نے نابلس کے علاقے عقبہ کے ساتھ ساتھ راس العین، خان التکار اور الشہدا کے اردگرد کے علاقوں میں بھی چھاپے مارے۔اس دوران فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اسرائیلی کی فوج نے وہاں کے رہائشیوں کو گولیوں اور آنسو گیس کا براہ راست نشانہ بنایا۔ اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے مطابق رواں سال اکتوبر میں 2006 کے بعد سے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے سب سے زیادہ حملے کیے۔








