اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام پر حماس کا خیر مقدم

مقبوضہ بیت المقدس۔ 30جولائی (اے پی پی) حماس نے اقوام متحدہ کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کے منظم جرائم اور ریاستی دہشت گردی کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی قوم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا پرزور مطالبہ ہے کہ غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جرائم کی …

مقبوضہ بیت المقدس۔ 30جولائی (اے پی پی) حماس نے اقوام متحدہ کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کے منظم جرائم اور ریاستی دہشت گردی کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی قوم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا پرزور مطالبہ ہے کہ غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جرائم کی عالمی سطح پر آزدانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ نہ صرف تحقیقات ہوں بلکہ فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے مرتکب اسرائیلیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ گیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے جرائم کی تحقیقات میں بہت تاخیر ہوچکی ہے اور مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔

مزید خبریں