تل ابیب ۔28فروری (اے پی پی):اسرائیلی سپریم کورٹ نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کام کرنے والی 37 غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے کو مقدمے کا حتمی فیصلہ آنے تک معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ اردو کے مطابق عدالت نے متعلقہ تنظیموں کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر اپنے جواب میں کہا کہ معاملے کے جوہر پر کوئی …
اسرائیلی سپریم کورٹ، غزہ میں امدادی تنظیموں کو کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ معطل

مزید خبریں
تل ابیب ۔28فروری (اے پی پی):اسرائیلی سپریم کورٹ نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں کام کرنے والی 37 غیر ملکی غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے کو مقدمے کا حتمی فیصلہ آنے تک معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔
اردو کے مطابق عدالت نے متعلقہ تنظیموں کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر اپنے جواب میں کہا کہ معاملے کے جوہر پر کوئی موقف اختیار کیے بغیر ایک عارضی حکم امتناعی جاری کیا جاتا ہے، جن تنظیموں پر پابندی لگائی گئی ہیں ان میں ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز اور آکسفیم شامل ہیں،
جنہوں نے اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کو منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی جس نے اسرائیل کے اندر ان کی قانونی حیثیت ختم کر دی تھی۔ اس کے نتیجے میں ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہو گئی تھی۔








